Daily Taqat

کینسر کے مریض کی انوکھی خواہش پوری

کینسر کے مریض 69 سالہ امریکی شہری ران ولیمائر نے مرنے سے قبل اسٹار وارز کی نئی فلم دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا، جو ان کی صاحبزادی کی کوششوں سے پوری ہوگئی۔ران ولیمائر امریکی ایئر فورس کے سابق اہلکار ہیں جو اس وقت کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں۔ ران ولیمائر، اسٹار وارز سیریز کے بڑے مداح ہیں اور مرنے سے قبل اس کی نئی فلم دیکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار اپنی صاحبزادی الزبتھ سے کیا، جنہوں نے پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اپنے والد کی آخری خواہش کا ذکر کیا۔الزبتھ کے اس پیغام کو متعدد لوگوں نے ری ٹوئیٹ کیا اور پھر امریکی اسٹیٹ فائر ڈپارٹمنٹ نے سابق فوجی اہلکار کے لیے سینما گھر میں فلم دیکھنے کا خاص انتظام کیا۔اسپتال سے تھیٹر کے سفر کے دوران اسٹار وارز کے کاسٹیومز میں ملبوس افراد نے بھرپور پروٹوکول بھی دیا اور ساتھ ہی ران ولیمائر کا خصوصی انداز میں تھیٹر میں استقبال بھی کیا گیا۔ ران اپنی خواہش کو پورا ہوتے دیکھ کر بے حد خوش ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »