Daily Taqat

یوکرین میں روشنیوں کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

یوکرین کے دارالحکومت Kyiv میں پھیلے روشنیوں کے خوبصورت نظاروں نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ سالانہ لائٹ فیسٹول میں پوسٹل اسکوئر اور اِرد گِرد کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورتی سے

سجایا گیا ہے۔ جن کے علاوہ رنگ برنگی لائیٹوں سے مزین مختلف شاہکار بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کرنے کیلئے اس فیسٹیول کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ لائٹ فیسٹیول میں جہاں روشنیوں سے جگمگاتے نظارے ہر ایک کی توجہ کا مر کز بنے ہوئے ہیں وہیں پوسٹل اسکوائر کی نامور عمارت پر بھی شاندار ویڈیو اور لیزر پروجیکشن کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ 20 مئی تک جا ری رہنے والے اس فیسٹیول میں مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے آئے سیاحوں کی بھی شرکت متوقع ہے۔جس کے دروازے عوام کے لئے کل سے کھول دئیے جائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »