روس؛منفی62 ڈگری نےپلکیں تک جمادیں

ماسکو: روس میں شدید سردی نے ریکارڈ توڑ دیا۔سائبیریا کے گاؤں میں تو لوگوں کی پلکیں تک جم گئیں۔درجہ حرارت منفی باسٹھ تک پہنچا تو دکان داروں نے مچھلیاں فریزر کے بجائے کھلی جگہ پررکھ کر بیچنا شروع کردیں۔

سائبیریاکےاومیاکون گاؤں کے لوگ سرد موسم سے شدید پریشان ہیں۔ ان کی پلکیں تک برف سے جم شکی ہیں۔یہاں کادرجہ حرارت منفی باسٹھ تک گرگیاہے۔

سرد موسم میں یہاں مچھلی کی ڈش خوب چلتی ہے اور دکان دار یہ مچھلی باہر رکھ کربیچ رہےہیں۔

سائبیریا کے اِسی گاؤں میں اُنیس سو تینتیس میں بھی درجہ حرارت منفی باسٹھ ڈگری تک پہنچا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.