بندر بھی اسمارٹ فون استعمال کرنے لگے

اسمارٹ فون ہاتھ آتے ہی بندر بھی اسمارٹ ہوگیا،کموڈ پر بیٹھ کر اسمارٹ فون چلاتے بندر کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔یوں تو بندر کو اس کی شرارتوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن اسمارٹ فون ہاتھ آتے ہی بندر بھی اسمارٹ ہوجاتا ہے۔یقین نہ آئے تو اس پالتوبندر کو ہی دیکھ لیجئے جو انتہائی اطمینان کے ساتھ کموڈ پر بیٹھ کر اسمارٹ فون استعمال کررہا ہے۔انگلیوں کی مدد سے اسمارٹ فون چلاتے اس بند ر کو اردگرد کی کوئی خبر ہی نہ ہوئی اور اس دوران وہ اسمارٹ فون میں ہی مگن رہا۔جدید دور کے اس اسمارٹ بند ر کی یہ تصویرسوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.