مائیک ٹائیسن کی نئی مارشل آرٹ فلم’کِک باکسر؛رِیٹیلیئشن جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی

مایہ ناز ایکشن ہیرو جین کلاڈ وین ڈیم اورمائیک ٹائیسن کی نئی مارشل آرٹ فلم ‘کِک باکسر؛رِیٹیلیئشن کانیاٹریلر جاری ۔

ہدایت کاردیمتیری لوگو تھیسٹک کی یہ فلم کِک باکسر کڑی کی ساتویں انسٹالمنٹ اور2016کی ‘کِک باکسر؛وینجینس’ کی سیکوئل فلم ہے جس کی کہانی ایک بار پھر ایک ایسے ماہر مارشل آرٹ کھلاڑی کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اپنے حیرت انگیز فن سے مدِ مقابل فائیٹر کو دھول چٹوا دیتا ہے۔

رابرٹ ہِکمین اور دیمتیری لوگو تھیسٹک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ کِک بوکسر فلموں میں ایکشن دکھانے والے جین کلاڈ وین ڈیم ایک بار پھر مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو ں گے جبکہ نامورباکسر مائیک ٹائیسن اورمشہور فٹ بالر رونالڈینو سمیت ایلیئن موئسی،کرسٹوفر لیمبس،سارا ملاکل اوراسٹیفن سویڈلنگ اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔

فلم26جنوری کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.