Daily Taqat

جاپانی شہزادی نے پسند کی شادی کیلئے شاہی عہدہ ٹھکرا دیا

پرانی کہاوت ہے کہ محبت اور جنگ میں سب جائز ہے اس لیے جاپانی شہزادی نے محبت کی شادی کرنے کے لیے اپنے شاہی اعزاز کو ہی خیرباد کہہ دیا۔

گزشتہ روز جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے میجی مزار میں 28 سالہ جاپانی شہزادی ایاکو نے 32 سالہ عام شہری کی موریا سے شادی رچائی، لیکن اس سے قبل انہیں اپنے شاہی اعزاز سے دستبردار ہونا پڑا۔ شہزادی ایاکو کا تعلق شاہی خاندان سے ہے، جب کہ موریا نیپون یوسین نامی ایک کمپنی میں ملازم ہیں۔

شاہی اصول کے مطابق اگر شہزادی شاہی خاندان میں شادی کرے گی تو وہ شہزادی ہی رہے گی، لیکن کسی عام شخص سے شادی کی صورت میں اس سے تاج لے لیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایاکو نے جیسے ہی کی موریا سے شادی کی وہ شاہی عہدے سے بے دخل ہوگئیں۔

اس موقع پر کی موریا کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ شہزادی ایاکو کو عام زندگی گزارنے میں ضرور مدد کریں گے، وہ ان کا زندگی بھر ساتھ دیں گے۔ دوسری جانب ایاکو کا کہنا تھا کہ وہ اس شادی سے بہت خوش ہیں اور امید کرتی ہیں کہ شاہی خاندان کے لیے ان کی خدمات جاری رہیں گی۔

دوسری جانب جاپان میں ایک شہزادی کا عام شخص سے شادی کرنا شہ سرخیوں کی زینت بن گیا ہے، جس پر لوگ حیرت کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »