چین:آسمان پر دلکش نظارہ بکھیرتے ڈرونز کی دلچسپ پرفارمنس

موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں ہر شعبے میں نت نئے اور جدید ڈرونز کا استعمال بڑھتا جارہا ہے وہیں چین میں بھی ان ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے آسمان پر ایسا دلکش نظارہ بکھیرا گیا کہ شائقین پلکیں جھپکنا ہی بھول گئے۔چین میں بیک وقت چارسو ڈرونز فضا میں اڑائے گئے جنہوں نے آسمان پر دلچسپ پرفارمنس پیش کرتے ہوئے دلکش اور سحر انگیز نظارہ ترتیب دے ڈالا۔رنگ برنگی ایل ای ڈی روشنیوں سے مزین ان ڈرونز نے بڑی تعداد میں جب ایک ساتھ فضا میں اڑان بھری تو ایسا دلچسپ نظارہ دیکھنے میں آیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.