ہم ساہوتوسامنےآئے

اسلام آباد: شہر اقتدار کی لڑکیوں کو اب کوئی ہلکا مت لے۔ اُن سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ سکتی ہے۔۔ لاتیں اور مکے برساتی ہیں تو حریف کے چھکے چھڑا دیتی ہیں۔

اسلام آباد کی لڑکیوں نے مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کرناشروع کردی۔رنگ میں اتریں توباقاعدہ فائٹر،مکس مارشل آرٹ کے مظاہرے میں جان لڑا دیں،حریف صنف نازک ہو یا پھرمرد، ان فائٹرز کے لیے کسی سے مقابلہ کرنا مشکل نہیں۔

کوچ کا کہنا ہے کہ مارشل آرٹ سیکھ کرخواتین نہ صرف اپنے دفاع کے قابل ہو جاتی ہیں بلکہ یہ جسمانی فٹنس میں بھی مددگار ہے۔

مارشل آرٹ کی کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر خواتین بھی فٹنس کے لیے جم میں ورزش کے لیے آتی ہیں۔

اس خطرناک کھیل کی ماہر خواتین کا کہنا ہے کہ ہم سا ہو تو سامنے آئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.