Daily Taqat

میں واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعے جنات کو حاضر کر سکتا ہوں، سعودی عامل

سعودی عرب کے معروف عامل نائف البقمی نے ایک عجیب و غریب دعویٰ کر کے سعودی عرب ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو چونکا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عامل نائف البقمی کا کہنا ہے کہ وہ واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعے جنات

کو حاضر کرسکتے ہیں۔ وہ یہ کام دور دراز علاقوں میں سکونت پذیر مریضوں کے علاج کیلئے کرتے ہیں۔ ایک خاتون نے جو البقمی سے علاج کراتی رہی ہے ، نے کہا کہ اس میں کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا ہے کہ جنات اللہ سے ڈرتے ہیں اور اسکے کلام سے متاثر ہوتے ہیں۔ البقمی نے کہا کہ وہ جھاڑ پھونک کے ذریعے اجتماعی علاج نہیں کرتے۔ ایسا کرنے سے زحمت ہوتی ہے اور جنات کو طلب کرنے پر الجھن لاحق ہوجاتی ہے۔ البقمی جھاڑ پھونک سے علاج کیلئے رجوع کرنے والے سے 1500 ریال فیس وصول کرتے ہیں۔ یہ فیس ان لوگوں سے لی جاتی ہے جو طائف سے باہر سکونت پذیر ہوں۔ البقمی کا کہناہے کہ آخر کام چھوڑ کر علاج کرنے جانا ہوتا ہے اور سفر پر بھی خرچ آتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »