ٹرمپ کو پینٹنگ کے بجائے سونے کے ٹوائلٹ کی آفر

امریکی صدر عجیب وغریب حرکات میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وائٹ ہاؤس کے لیے کوئی چیز ادھار پر ہی کیوں نہ مانگ لی جائے ۔

گزشتہ سال وائٹ ہاؤس کی جانب سے آرٹ گیلری سے مشہور ڈچ آرٹسٹ وین گوگ کی بنائی گئی پینٹنگ ادھار دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

نیویارک کے اس میوزیم نے تصویر دینے سے تو معذرت کرلی البتہ جواب میں ایک انوکھی آفر ضرور کردی گئی ہے۔ امریکی صدر کو پیشکش کی گئی ہے کہ پینٹنگ کے بجائے وہ میوزیم میں رکھا اٹھارہ قیراط سونے سے سجا ٹوائلٹ چند دن کے لیے امریکی صدارتی محل میں سجا سکتے ہیں۔

اٹھارہ قیراط سونے والا یہ ٹوائلٹ گزشتہ سال سے میوزیم آنے والوں کے زیر استعمال ہے ۔

میوزیم کی نگران کا کہنا ہے کہ نمائش سے متعلق چند ایک مواقع کے علاوہ لینڈ اسکیپ کو میوزیم سے نکالنا ممنوع ہے۔ البتہ آرٹسٹ کی اجازت سے پانچویں فلور پر پبلک کے استعمال کے لیے لگایا گیا ٹوائلٹ وائٹ ہاؤس کو دینے میں انہیں خوشی محسوس ہوگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.