کیا تمہیں یہ نکاح قبول ہے۔۔۔؟“ دولہے کا انوکھا جواب، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل”

لاہور : اسلام میں نکاح کا خوبصورت تعلق قائم کرنے کیلئے باقاعدہ ایک رسم ہے جس کے تحت دولہا اور دولہن سے تین مرتبہ اس کی مرضی پوچھی جاتی ہے اور دونوں حضرات ”قبول ہے“ کہہ کر اپنی رضامندی ظاہر کرتے ہیں جس کے بعد حاضرین میں ”چھوارے“ تقسیم کر دئیے جاتے ہیں۔ پاکستانی دولہے کے نکاح کا وقت آیا تو وہ اس موقع پر شرارت کے موڈ میں تھا لہٰذا نکاح خواں نے جب تیسری مرتبہ اس سے ”قبول ہے“ پوچھا تو دولہے نے جگت دے ماری اور نکاح خواں نے ہاتھ میں پکڑا نکاح نامہ پہلے تو میز پر پٹخا اور پھر اسے اٹھا کر پھاڑنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح خواں جب تیسری مرتبہ دولہے کی رضامندی پوچھتا ہے تو دولہا ”قبول ہے“ کہنے کے بجائے کہتا ہے کہ ”لکھ کر دے دوں؟“ اتنا کہتے ہی نکاح خواں زور سے نکاح نامہ میز پر پٹخ دیتا ہے اور کہتا ہے کہ ”یہ نکاح نہیں ہوا۔“


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.