Daily Taqat

بحرین میں مردہ بچے زندہ ہوگئے

منامہ: بحرین میں ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دیئے گئے جڑواں بچے تدفین کے عمل کے دوران اچانک جی اُٹھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا، پیدائش کے وقت ایک بچے کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ دوسرے کو تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد دوسرا بچہ بھی انتقال کرگیا۔

والد دونوں بچوں کو غسل کے بعد قبرستان لے جا کر قبر میں دفن کرنے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک بچوں کی رونے کی آواز نے سب کو حیران کردیا گیا۔ بچوں کو دوبارہ ہسپتال لایا گیا جہاں دونوں کو زندہ قرار دیدیا گیا۔ سلمانیہ میڈیکل ہسپتال کی انتظامیہ نے غفلت برتنے والے ڈاکٹر کو معطل کردیا جب کہ وزارت صحت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »