کیلی فورنیا؛13بچوں کوگھرمیں کئی سال تک قیدرکھنےکاافسوس ناک واقعہ

کیلی فورنیا: امریکا میں ظالم والدین کا افسوسناک واقعہ سامنے آیاہے۔ تیرہ بچوں کوزنجیروں میں قید کررکھا تھا۔پولیس نے دونوں کوگرفتارکرلیا، بہن بھائی زیرعلاج ہیں۔

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں کئی برس سےتیرہ بہن بھائی قید تھے۔یہ افرادبستروں پرزنجیروں اور تالوں میں بند پڑے تھے۔ان کی عمریں دو سے انتیس سال کے درمیان ہیں۔

ایک بچی نے کسی طرح پولیس کوایمرجنسی نمبر پراطلاع کردی۔پولیس نے گھرپرچھاپا مارکرستاون سالہ ڈیوڈایلن ٹرپن اور49 سالہ لوئیزاینا ٹرپن کوگرفتارکرلیا گیا۔

دونوں پرتشدد اوربچوں کی جان کیلئے خطرہ بننےکاالزام ہے۔پڑوسیوں کاکہناہےکہ اس گھرسے کوئی آتا جاتا نظرنہیں آیا۔

پولیس کے مطابق متاثرین غذائی کمی کا شکاراور بہت گندے تھے۔ ان بچوں اورجوانوں کودیکھ کرڈاکٹراورامدادی ٹیموں کو بھی شدید صدمہ ہوا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.