Daily Taqat

دنیا کا سب سے بڑا لال بیگ دریافت

سنگاپور: لال بیگ کا خیال آتے ہی انسان کو ایک عجیب سا خوف محسوس ہوتا ہے مگر اب اتنا لمبا لال بیگ سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر کمزور دل افراد اپنے ہوش کھو سکتے ہیں۔

سنگاپور کے تحقیقی ماہرین نے بحر ہند میں ایک ایسا لال بیگ تلاش کیا جس کی لمبائی 20 انچ اور اس کی چودہ ٹانگیں ہیں۔ یاد رہے کہ عام لال بیگ کی 6 ٹانگیں ہوتی ہیں جبکہ اُس کی لمبائی ڈھائی سے تین انچ کے قریب ہوتی ہے۔ سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ وہ بحری سروے پر تھے کہ اسی دوران انہیں بحر ہند کی گہرائی سے دیو قامت لال بیگ ملا۔

ماہرین نے گہرے سمندر میں اتر کر 12 ہزار سے زائد دیگر سمندری حیاتیات جمع کیں جن میں 14 ٹانگوں والا لال بیگ بھی ہے۔ اس لال بیگ کو دیکھ کر ماہرین خود بھی ششدر رہ گئے تھے۔ تحقیقی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم نے نئی قسم کا لال بیگ دریافت کیا جسے بیتھی نومس رکساسا کا نام دیا ہے۔ عام لال بیگ کی 6 ٹانگیں انتہائی نازک ہوتی ہیں مگر سمندر کی گہرائی سے ملنے والے بیتھی مومس کی ٹانگیں نہ صرف موٹی ہیں بلکہ یہ زہریلی بھی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »