Latest news

پاکستانیوں کی اکثریت سرعام پھانسی کے حق میں: سروے

پاکستانیوں کی اکثریت سرعام پھانسی کے حق میں: سروے

میونخ:  پاکستانیوں کی اکثریت نے سرعام پھانسی دینے کی حمایت کی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ پھانسی کی سزا دینے سے جرائم میں کمی نہیں ہوتی۔

Image result for public hang death in saudia

جرمن نشریاتی ادارے کے سوشل میڈیا سروے میں ساڑھے 16 ہزار سے زائد صارفین نے شمولیت اختیار کی اور ان میں سے 94 فیصد نے سرعام پھانسی کے حق میں ووٹ دیا۔ اس سزا کی مخالفت کرنے والوں کی تعداد محض 6 فیصد تھی۔ یہ سروے قومی اسمبلی میں ایک قرارداد کی منظوری کے تناظر میں کرایا گیا تھا۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ بچوں سے جنسی زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ انسانی حقوق کی تنظیم  جسٹس پراجیکٹ پاکستان  نے اس حوالے سے کہا ہے کہ 1983 میں پپو نامی لڑکے کے قاتل کو لاہور میں سرعام پھانسی دی گئی تھی۔ اس کی لاش سارا دن لٹکی رہی لیکن نہ تو اس ملک میں اور نہ ہی لاہور میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان کے قتل کے واقعات ختم ہوئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.