سائنس فکشن فلم آکیوپیشن کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم آکیوپیشن کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم آکیوپیشن (Occupation) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔لیوک اسپارک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں مقیم افراد کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا پڑتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ٹیمویرا موریسن، جیکولین میکینزے، بروس اسپینس، چارلس میسور، اسٹیفنی جیکبسن اور آرون جیفرے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ لیوک اسپاراورکارلے امریی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.