اہم خبرِیں

سشانت سنگھ کے بعد اب ایک اور بھارتی اداکار کی خودکشی

بھارت: بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کے بعد اب ایک اور بھارتی ٹی وی اداکار سشیل گوڑا نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

32 سالہ ٹی وی اداکار سشیل گوڑا اپنے آبائی شہر منڈیا میں فارم ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

سشیل گوڑا کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی لیکن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شک ہے سشیل نے خود کشی اس وجہ سے کی ہو کہ جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے ان کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام نہیں تھا اور وہ ایک فلم میں بھی اداکاری کر چکے تھے جو کہ کچھ عرصے میں ریلیز ہونے والی ہے تاہم اب ان کی موت فلم کی ریلیز سے قبل ہی ہو گئی ہے۔

اداکار سشیل گوڑا اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فٹنس ٹرینر بھی تھے اور انہوں نے ڈرامہ سیریل انت پورہ میں بھی کام کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.