مظفر پور: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے معاملے پر سلمان خان سمیت 12 اداکاروں اور پروڈیوسرز کے خلاف دائر کی گئی درخواست عدالت نے خارج کردی۔
بہار کے ضلع مظفر پور میں ایک وکیل سدھیر اوجھا نے سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا ذمہ دار سلمان خان، کرن جوہر ، ایکتا کپور، مہیش بھٹ ، بھوشن کمار، دنیش ویجن، ساجد ناڈیاڈ والا، سنجے لیلا بھنسالی، آدتیہ چوپڑا کو قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی درخواست دی تھی۔
جمعرات کو ہونے والی سماعت میں مظفر پور کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اس لیے درخواست خارج کی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر اس معاملے میں سلمان خان کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے لیکن عدالت نے انہیں یہ کہتے ہوئے دلائل دینے سے روک دیا تھا کہ ابھی اس معاملے پر کارروائی آگے نہیں بڑھی۔