اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

پاکستانی نوجوان کے دن پھر گئے، سعودیہ میں فیشن ماڈل بن گیا

ریاض: سعودی عرب میں 24 سالہ پاکستانی نوجوان وقاص کے دن پھر گئے اور وہ بڑھئی سے فیشن ماڈل بن گیا۔

اپنی ایک گفتگو میں وقاص نے بتایا کہ “میں 4 سال قبل بطور بڑھئی کام کرنے سعودی عرب آیا تھا. میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ چلتے پھرتے ایک دوست سے کہی ہوئی بات میرے خواب کی تعبیر کا دروازہ کھول دے گی اور اس طرح میں اشتہارات میں ماڈل کے طور پر نمودار ہوں گا”۔

وقاص نے مزید بتایا “میں نے ایک روز اپنے دوست (فيصل) کو دیکھا کہ وہ ایک فوٹو سیشن کی تصاویر کو ایڈٹ کر رہا ہے۔ میں نے اسے بتایا کہ میری بچپن سے یہ آرزو ہے کہ میں اس شعبے میں کام کروں مگر اپنے وطن میں مجھے اس کا موقع نہیں مل سکا، اس پر میرے دوست نے تجویز پیش کی کہ وہ میری ایک تصویر بنائے گا تا کہ اس شعبے میں کام کرنے والے ایک شخص کو بھیج سکے”۔

وقاص کا مزید کہنا تھا کہ “میرے دوست نے میری تصویر اتاری اور اسے متعلقہ شخص کو بھیج دی. بعد ازاں وہ تصویر ٹویٹر پر شیئر کر دی گئی اور اسے صارفین اور ایڈورٹائزنگ سے متعلق لوگوں میں بڑی پذیرائی حاصل ہوئی. اس طرح میرے اس شعبے کے اداروں کے ساتھ معاہدے طے پا گئے اور میرا بچپن کا خواب پورا ہو گیا”۔

وقاص کے مطابق اسے اندازہ نہیں تھا کہ اس کی تصویر سوشل میڈیا پر اتنے وسیع پیمانے پر پھیل جائے گی اور وہ جلد ہی اس شعبے میں کام شروع کر دے گا جس کے وہ صرف خواب دیکھا کرتا تھا۔




Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.