Daily Taqat

نئی ہالی وڈ ایکشن ڈرامہ فلم ’دی یلو برڈز‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا

جنگی مناظر کی عکاسی کرتی نئی ہالی وڈ ایکشن ڈرامہ فلم’دی یلو برڈ‘ ‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

ہدایت کارالیگزینڈرا مورکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی عراقی جنگ میں پیش آنیوالے واقعات کی منظر کشی کر رہی ہے جس میں شریک امریکی افواج نے عراق میں پیش قدمی کی اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایاجبکہ اس دوران اپنی ساتھیوں کو بھی کھو دیا۔

امریکی فوجی غیر متوقع حالات کا سامنا کرتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی مقصد کیلئے خطرناک آپریشنز بھی سر انجام دیتے ہیں تاہم ساتھیوں کی موت کے غم سے بھی دوچار ہو جاتے ہیں۔

مارک کینٹن اورکرسٹین ہین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ کے نامور اداکارایلڈن اینریح اورجنیفر اینسٹن سمیت جیک ہیوسٹن،ٹونی کولیٹ،رابرٹ رالگواور مائیکی کولنز اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

امریکی رائٹرKevin Powers کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذیہ وار ڈرامہ ایکشن فلم 15جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »