ہالی ووڈ تھرلر فلم “سلینڈر مین” کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلرفلم سلینڈر مین کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔سیلوین وائٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی پراسرار مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جو کئی بچوں اور نوجوانوں کی گمشدگی کا سبب بنتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں جیویئر بوٹیٹ،جیز سنکلیئر،جوئے کنگ،جولیا گولڈانی،اینالیز باسو اور کیون چیپمین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔بریڈ فشر اور جیمز وینڈر بلٹ کی مشترکہ پروڈیو س کردہ خوف اور دہشت سے بھرپور یہ فلم 18مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.