Daily Taqat

فلم ‘اسٹار وارز فرنچائز کو 11سال مکمل , تائیوان اور سنگاپور میں فیسٹیول کا آغاز

مشہور و معروف سائنس فکشن فلم ‘اسٹار وارز فرنچائز کو 11سال مکمل ہو گئے ، اسی سلسلے میں تائیوان اور سنگا پور میں رنگا رنگ فیسٹیول کا آغاز ہو گیاہے۔

تائیوان میں تین روزہ فیسٹیول میں ہزاروں مداح سڑکوں پر نکلے اوراسٹار وارز کے مشہور کرداروں کے روپ میں جشن مناتے دکھائی دئیے۔

اسٹروم ٹروپر،ڈارتھ ویڈراور آر ڈی ٹو ڈی سمیت دیگر کئی کرداروں کا روپ دھارے ان افراد کے ہاتھوں میں سیبر لائیٹس تھیں جو ایک دوسرے سے فلم کے مناظر کو دہراتے ہوئے لڑائی کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

دوسری جانب سنگا پور کے معروف مرینا بے پر بھی اسٹار وارز فیسٹیول جاری ہے جہاں مختلف اسٹالز پر لوگوں جمِ غفیر دکھائی دے رہا ہے جبکہ بچے اسٹار وارز تھیم کے کھلونے اور کاسٹیومز میں دکھائی دے رہے ہیں۔

نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر جمع ہوئی اور مارچ کرتے ہوئے فیسٹیول کے مقام پر جمع ہوئی اس دوران فلم کے کرداروں کا اندازاپنائے ہوئے تھے۔

اسٹار وارز فرنچائز کی پہلی فلم 1977میں پہلی بار بڑے پردے کی زینت بنائی گئی اور آج چار دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی اس فلم کے دیوانوں میں کمی نہیں آئی بلکہ مسلسل اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »