Daily Taqat

فرانس میں کانز کا فلمی میلہ سج گیا

دنیا کے سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں سج گیا ہے .جہاں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔71ویں سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوگیا ہے ۔

جہاں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتیں اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر جلوۂ گر ہوئیں۔کانز فلم فیسٹیول کے آغاز پر جیوری سب سے پہلے ریڈ کارپٹ پرجلوۂ گر ہوئی جس میں اداکارہ کیٹ بلینچٹ بھی شامل ہیں۔

جبکہ اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ کی نئی فلم ایوری باڈی نوز کی کاسٹ نے فلم کی اسکریننگ سے قبل ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اور فوٹو گرافروں کو خوب پوز دئیے۔8مئی سے 19مئی تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے .

جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔

گیارہ دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے ۔

بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

 پیرس میں فلم فیسٹیول کے موقعے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ اداکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »