Daily Taqat

ایکشن ڈرامہ فلم ‘مائیل 22 کا پہلاٹریلر جاری کر دیاگیا

ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں ، ہالی وڈ کی تھرل سے بھرپور نئی ایکشن ڈرامہ فلم مائیل 22کاپہلا ٹیزر ٹریلرجاری کردیا گیا ۔

ڈائریکٹرپیٹر برگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی اینٹیلی جنس آفیسر کے گِرد گھوم رہی ہے جو ملک کی حساس معلومات ایک پر اسرار پولیس آفیسر تک پہنچانا شروع کر دیتا ہے اور سنگین جرم کا مرتکب ہوجاتا ہے ۔

اسٹیفن لیلیون سن ، مارک واہلبرگ اور پیٹر برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی مار دھاڑ اور تھرل سے بھرپور اس فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی وڈ اداکارمارک واہلبرگ مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جان مالکووچ،لورن کوہن ،آئیکو یوویس،روئینڈا روسی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔

ایکشن ، تھرل اور سسپنس پر مبنی یہ فلم رواں سال3اگست کونمائش کیلئے پیش کردی جائیگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »