Daily Taqat

کانز فلم فیسٹیول کا میلہ سجنے کیلئے تیار

دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ کل سے فرانس کے شہر کانز میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ستاروں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اکترویں سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ بس شروع ہونے کو ہے۔ ریڈ کارپٹ بجھا دئیے گئے ہیں۔

جیوری ممبران اور اداکاروں کی بڑی تعداد ہوٹل کا رُخ کر رہی ہےجبکہ اداکاروں کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔

سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتیں اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر ریڈ کارپٹ پر جلوۂ گر ہونے کیلئے بے تاب دکھائی دے رہی ہیں۔

اس سال بھی دنیا بھر سے سینکڑوں فنکار کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہوں گے جبکہ بالی وڈ سے ایشوریہ رائے بچن ، دپیکا پڈوکون اور پاکستانی فنکارہ ماہرہ خان بھی شرکت کریں گی۔

منگل8مئی سے 19مئی تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔

گیارہ دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے جبکہ بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔پیرس میں فلم فیسٹیول کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ اداکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »