اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

تکذیب نکاح کیس:عتیق الرحمان کے وکلا سے جواب طلب کر لیا

لاہور: فلم اسٹار میرا کے تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت کے دوران سیشن کورٹ نےعتیق الرحمان کے وکلا سے جواب طلب کر لیا۔

اس سے قبل لاہور کی مقامی عدالت میں فلم اسٹار میرا کے تکذیب نکاح کی درخواست ان کے وکیل نے دلائل مکمل کیے تھے۔ سیشن عدالت میں فیملی عدالت کے فیصلے کا ریکارڈ جمع کرایا جا چکا ہے۔

اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ میرا نے استدعا کی ہے کہ عتیق الرحمان کی بیوی سے متعلق فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

فلم اسٹار میرا نے اپیل میں مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ عتیق الرحمان سے کوئی رشتہ نہیں ہے اور فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان نے عدالت کو گمراہ کیا ہے لہٰذا فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور کی فیملی کورٹ ادکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔ میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا، اس لیے ان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

اداکارہ میرا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف نکاح پر نکاح کیس ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لاہور عدنان طارق کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ اس لیے اس پر فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں فوجداری کارروائی تاحکم ثانی روک رکھی ہے۔ میرا نے 1995 میں فلمی کریئرکا آغاز کیا اور 70 سے زائد اردو، پنجابی، پشتو اورہندی فلموں کے علاوہ ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ‘سوچا نہ تھا پیارکریں گے’ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.