بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی ہو گئی لیکن کیا جانتے ہیں کہ ایک پاکستانی کرکٹر نے بھی بھارتی اداکارہ سے شادی کی تھی۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی ہو گئی اور اس طرح کرکٹروں کے بالی ووڈ کے ساتھ کنکشن میں ایک اور اضافہ ہو گیا ۔بھارتی کرکٹروں کے بالی ووڈ اداکاراﺅں سے معاشقے اور شادی کی خبریں تو بہت سنی ہو نگی لیکن کیا جانتے ہیں کہ ایک پاکستانی کرکٹر نے بھی بھارتی اداکارہ سے شادی کی۔یہ کوئی اور نہیں سابق قومی کرکٹر محسن حسن خان ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے اور بہت سی فلموں میں کام کیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر محسن حسن خان اور بھارتی فلم نگری کی نامور اداکارہ رینا رائے کی شادی کا بھی خوب چرچا ہوا، کھیل اور شوبز سے وابستہ اس جوڑی نے یکم اپریل 1983 کو زندگی کا نیا سفر شروع کیا اور ابتدائی طور پر دونوں کراچی میں رہے جس کے بعد محسن حسن خان کرکٹ کو خیرباد کہ کر ممبئی منتقل ہوئے۔
محسن حسن خان نے ممبئی میں بالی وڈ نگری میں قسمت آزماتے ہوئے فلم ’بٹوارہ‘ کے ساتھ فلموں میں قدم رکھا اور اس کے بعد ’ساتھی‘، ’میڈم ایکس‘، ’گناہگار کون‘ جیسی فلمیں کیں لیکن وہ اپنی جگہ نہیں بنا سکے۔ اس دوران رینا رائے اپنی اکلوتی بیٹی جنت کی دیکھ بھال کرتی رہیں۔ دونوں کی شادی 6 سال تک رہی جس کے بعد دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی اور محسن حسن خان بالی ووڈ کو خیر باد کہہ کر پاکستان واپس آگئے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.