سبز چائے کے فوائد سے ہم سب باخبر ہیں اور اکثریت یہ بات جانتی ہیں کہ سبز چائے رسولیوں پر کنٹرول رکھنے میں مدد دیتی ہے . لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سفید چائے بڑی آنت کے کینسر سے حفاظت فراہم کرنے میں سبز چائے کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے . سفید چائے سے مراد ہماری روایتی چائے نہیں بلکہ کیملیا کے نرم پتوں سے بنائے جانے والی چائے ہے . حال ہی میں ہونے والی ایک ریسرچ کے مطابق سفید چائے بڑی آنت میں ایبنارمل سیلز کی افزائش کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے . اس چائے کا باقاعدہ استعمال سے کولون پولپس کی افزائش رک جاتی ہے . اس کے علاوہ سفید چائے آنتوں میں خون کے رسنے اور السر کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے .