Daily Taqat

موسم گرما کے فیشن ٹرینڈز‎

موسم گر ما کا آغاز ہوتے ہی لان کی بہار آجاتی ہے اور لان کے خوبصورت رنگ اور دلکش و دلفریب پرنٹس مزاج کو یکسر بدل دیتے ہیں ۔ بدلتے موسم کے ساتھ مختلف لان کلیکشن کو متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے جن میں موجودہ ٹرینڈز کومدنظررکھ کر  ملبوسات تیار کیے جا رہے ہیں ۔ اگر جدید ٹرینڈز  کی بات کی جائے تو ملبوسات میں کڑھائی ،  جالی اور لیسس کا استعمال عام نظر آتا ہے .  لانگ شرٹس اور ٹرینڈی ٹراؤزر فیشن میں ان ہیں ۔ پہلے پلیٹیس صرف قمیض پر ہی  ڈالے جاتے تھے  لیکن اب  ٹراؤزر  کے پائنچوں پر بھی پلیٹ ڈالنے اور لیس لگانے کا رواج فروغ پا رہا ہے .  اس کے علاوہ شارٹ فراک  بھی فیشن میں خاصے مقبول ہو رہے ہیں اور ان کے ساتھ کڑھائی والے ٹرینڈی ٹراوزر  پسند کیے جارہے ہیں .

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »