خود سے خوش رہنے کا وعدہ کریں

خوشی اور غم دونوں زندگی کا حصہ ہیں اور ساتھ ساتھ چلتے ہیں . ہم میں سے ہر شخص خوشیوں کا منتظر ہوتا ہے اور خوبصورت مستقبل کے حوالے سے تانے باننے بنتا ہے . مگر ایک غلطی جو ہم سب کرتے ہیں وہ یہ کہ مستقبل کی  خوشی کے انتظار میں  حال کے سکون اور خوشی کو نظر انداز کر دیتے ہیں بلکہ ماضی کے غم سینے سے لگا کر بیٹھے رہتے ہیں .  روز مرہ کی چھوٹی چھوٹی تکلیفوں کر سر پر سوار کر لیتے ہیں مگر اسی دوران ملنے والی بے حساب نعمتوں کو بھول جاتے ہیں . ہمیشہ شکایت کرتے ہیں مگر سراہنا  اور تعریف کرنا بھول جاتے ہیں . خامیوں پر نظر رکھتے ہیں اور خوبیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں . یہ منفی رویہ بے چینی اور بددلی پیدا کر کے ہمارا آرام و سکون چھین لیتا ہے  اور ہم مستقبل سے کامیابی اور خوشی کی آس لگائے بیٹھے رہتے ہیں گویا حال میں ہمارے لیے مسرت کا کوئی سامان ہی نہیں .  یہ رویہ بدلیں . خود سے خوش رہنے کا وعدہ کریں . معمولی باتوں پر پریشان ہونے یا گھبرانے کے بجائے اللہ پر توکل رکھیں اور یاد رکھیں کہ اس مشکل سے نکالنے والا بہت زبردست حاکم ہے . اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں اپنی خوشیوں کو  پہچانیں اور انہیں سراہنا شروع کریں . اپنا قیمتی وقت  پچھتاووں اور افسوس میں ضائع نہ کریں اب فیصلہ آپ کا ہے خوشی کو مرکز نگاہ بنانا ہے یا  چھوٹے چھوٹے غم سینے سے لگائے پھرنا ہے .

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.