اہم خبرِیں
بھوک بڑھنے سے 12 ہزار افراد روزانہ ہلاک ہو سکتے ہیں امریکی شہر کیلی فورنیا میں کورونا نے تباہی مچا دی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اور جدید بحری جنگی جہازپی ای... معاشرے میں بگاڑ کے اسباب ”کشمیریوں کی زندگی کی بھی اہمیت ہے“ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے پاکستان ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، اقوام متحدہ کی رپورٹ... امریکی بحری جنگی جہاز میں دھماکا، 21 افراد زخمی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرمیزائلوں سے حملہ دنیا بھر میں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جائے گا پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور شعبہ حیوانات کی مہارت سے استفا... میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر سی پی این ای کا تعزیت ... شمالی وزیرستان، پاک فوج کا آپریشن، چاردہشت گرد جہنم وصل گھوٹکی ٹرین حادثے کو پندرہ سال بیت گئے پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز،74 اموات انگلستان کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آیاصوفیہ مسجد کی کہانی ” آپ ایسا کریں کہ آپ کل آ جائیں“ اسٹیٹ بینک کےقوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں کو بھاری ... ایرانی سیبوں کی درآمد، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر 22 درا...

آنکھوں کی حفاظت اور خوبصورتی توجہ کامطالبہ کرتی ہے‎

آنکھیں شخصیت کا آئینہ ہوتی ہیں .   آنکھیں جس قدر روشن اور چمکدار ہوں گی شخصیت  پر اتنے ہی متاثر کن اثرات مرتب کریں گی .  چہرے کی طرح آنکھیں بھی خوبصورت دکھنے کے لیے توجہ کا مطالبہ کرتی ہیں  .  آپ گھریلو استعمال کے قدرتی اجزاء کے ذریعے آنکھوں کو خوبصورت اور چمکدار بنا سکتے ہیں .
 جلد پر لگنے والا کوئی بھی وٹامن یا پروڈکٹ جلد کی تہہ میں جذب ہوتا ہے اس لئے آنکھوں کے لئے بادام کھانا جتنا فائدہ مند ہو سکتا ہے اتنا ہی بادام کا پیسٹ جلدکے لئے بھی مفید ہوتا ہے ۔ آنکھوں کو خوبصورت بنانے میں وٹامن ای کی خاص ضرورت ہوتی ہے جو بادام میں کثرت سے پایا جاتا ہے آپ اپنی آنکھوں کو دل کش بنانے کے لئے بادام کے چھلکے اتار کر انھیں پیس کر رکھ لیں ۔روز رات کو سوتے وقت اس پاؤڈر میں ٹھنڈا دودھ مل کر پیسٹ بنا کر آنکھوں کا مساج کریں اس اسکرب سے آنکھوں کے مردہ خلئے دور ہوں گے جس سے آنکھیں روشن اور اجلی ہوئی نظر آئیں گی ۔
 کھیرے میں موجود پانی کی مقدار  آنکھوں کی چمک میں اضافہ کرتی ہے ،صرف دس منٹ روزانہ ٹھنڈے کھیرے کے باریک سلائس اپنی آنکھوں پر رکھیں اور اپنی آنکھوں کی چمک میں اضافہ کریں ۔وہ افراد جن کی آنکھوں کے گرد حلقے پڑ گئے ہوں اور مستقل رہتے ہوں انھیں کھیرے کو مسلنے پر نکلنے والا سفید جھاگ حلقوں پر لگانا چاہئے ۔
استعمال شدہ گرین ٹی بیگ پھینکنے سے پہلے ایک دفعہ اپنی آنکھوں پر استعمال کر کے دیکھیں آپ کبھی بھی ٹی بیگ ضائع کرنا پسند نہیں کریں گے ۔ گرین ٹی میں بائیو فلیوونائڈز ہوتے ہیں جو آنکھوں کے گرد پڑنے والے حلقوں کو منٹوں میں دور کر دیتے ہیں ۔ ٹی بیگ کے استعمال سے  نہ صرف آنکھوں کی جلن ،میلا پن اور سوجن دور ہوتی ہے بلکہ آنکھیں مزید روشن اور چمک دار دکھتی ہیں ۔
آنکھوں میں چوٹ لگی ہو یا تیز روشنی برداشت نہ ہوتی ہو یا پھر آنکھوں میں میلا پن آرہا ہو ایسے میں ٹھنڈا دودھ آنکھوں کو آرام دیتا ہے بلکہ آنکھوں کی چمک بھی واپس لاتا ہے ۔ نرم اور صاف روئی کو دودھ میں بھگو کر آنکھوں پر رکھیں ۔چاہیں تو رات بھر لگا رہنے دیں ۔ اگر دودھ کی دو بوندیں آنکھوں میں ڈال لی جائیں تو بھی آ نکھیں صاف اور روشن دکھائی دیتی  ہیں .

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.