Latest news

ثانیہ مرزا کا اگست تک ٹینس کورٹ میں واپسی کا عندیہ

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ’ٹینس کورٹس میں واپسی کے لیے ایک برس پہلے والی جسمانی فٹنس حاصل کروں گی، جس کے لیے دبئی میں روزانہ 4 سے 5 گھنٹے ٹریننگ کر رہی ہوں، ایک بار فٹ ہو جاؤں فوراً ہی ٹینس میں واپسی کرلوں گی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں کیونکہ تین آپریشنز کی وجہ سے بہت محتاط رہنا پڑتا ہے، اذہان کی پیدائش کے بعد تین ماہ میں 22 کلو وزن کم کیا ہے، اس طرح اپنا وزن 89 کلوگرام سے67 کلوگرام کرلیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

So….this happened today????

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

ثانیہ مرزا نے کہا کہ ‘میرا ٹارگٹ اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کرنا ہے، تاہم  یو ایس اوپن سے دو ہفتے قبل مقابلوں میں حصہ لوں گی‘۔ ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ’واپسی کی کوئی جلدی نہیں، ممکن ہے کہ جون سے واپسی کرلوں یا پھر اگست تک‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر ننھے مہمان اذہان کی آمد ہوئی تھی، جس کے باعث ثانیہ مرزا نے ٹینس سے بریک لے لیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.